قصور:سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن 32 چالان‘13بند جبکہ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

قصور (مہر محمد عابد)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان احمد کا کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘13گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند جبکہ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قصور حافظ عثمان احمد نے کرونا ایس او پیز پر عملد رآمد کا جائزہ لینے کیلئے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی کی صورت میں 32گاڑیوں کے چالان، 13گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند جبکہ 10ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں