لاہور:رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف کیس، سماعت 16 نومبر تک ملتوی

لاہور:(صاف بات) انسدادِ منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔3 شریک ملزمان سبطین، عثمان اور اکرم کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی۔بریت کی درخواست پر شریک ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وقوعے کا وقت کیا ہے، یہ کہیں کنفرم نہیں، ایف آئی آر 4 گھنٹے کی تاخیر سے درج کی گئی۔

سرکاری وکیل نے دلائل کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی اور کہا کہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، وہ موجود نہیں ہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں