قصور: پتوکی عدالت میں پیشی پر آنیوالے دو بھائیوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزمان فرار

قصور:(ملک اصغر علی) پتوکی ملتان روڈ پر پیشی پر آنے والے دو سگے بھائیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ جسکے نتیجے میں مجید نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ شدید زخمی ہونے والا دوسرا بھائی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیاتفصیلات کیمطابق پتوکی ملتان روڈ پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا کہ جب مجید اور وکیل نامی دو سگے بھائی پیشی پر کچہری آرہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جسکے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی دوسرا بھائی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا فائرنگ سے جانبحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پتوکی کے نواحی گاوں گھمن کے سے بتایا جارہا ہے دوسری طرف واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور ڈی ایس پی پتوکی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں کرائم سین ٹیم کوطلب کرلیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں