اسلام آباد:آئی ایم ایف قرض کے بدلے پاکستان میں اضافی ٹیکس چاہتا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد:(صاف بات) سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) قرض کے بدلے پاکستان میں اضافی ٹیکس چاہتا ہے۔ایک بیان میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بجلی کی قیمت میں1 روپے 39 پیسے اضافہ کر دیا ہے جبکہ گیس کے نرخ میں بھی 35 فیصد اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں