فیصل آباد:پی ڈی ایم کا کام حکمرانوں کا احتساب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانا ہے، فضل الرحمان

فیصل آباد:(صاف بات) فیصل آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کام حکمرانوں کا احتساب کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا احتساب کا ڈرامہ ختم ہوگیا، پی ڈی ایم کا کام آپ کا احتساب کرکے آپ کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے اور یہ کام ہم ضرور پورا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں