قصور:کوٹرادھاکشن میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

قصور:(ملک اصغر علی) کوٹرادھاکشن میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ۔تفصیلات کیمطابق کوٹرادھاکشن گھنیکے روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار 24 سالہ اسامہ موقع پر جاں بحق ہو گیا،جبکہ 30 سالہ قیصر شدید زخمی ہوگیا ۔

واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ جنہوں زخمی شخص کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔ذرائع کیمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں