اسلام اباد:عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(صاف بات) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں کیونکہ تین سال میں آپ نے ملک کو تاریخی مقروض کردیا ہے۔ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت 173، مہنگائی کی قیامت اور معیشت کی تباہی ہے، وزیر اعظم نے 3 سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کر دیا ہے۔ اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، ملکی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی میں پہنچا دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول 70 سے 138 اور ڈیزل 75 سے 135 پر پہنچا دیا ہے جبکہ دوائی کی قیمت میں 300 فیصد ظالمانہ اضافہ کیا اور چائے کی قیمت 10 سے 25 روپے، نان کی 8 سے 25 روپے ہوگئی، یہ غریبوں کا احساس کیا۔تین سال میں عمران صاحب نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکا دیا، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا جبکہ قومی اداروں کو متنازعہ اور اُن کا تماشہ بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ روزگار کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں