دبئی:بھارت میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کرنے کا مطالبہ

دبئی:(صاف بات) بھارتی پنجاب کے وزیر پرگت سنگھ نے کچھ دن پہلے یہی کہا تھا کہ میچ منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ سرحدی صورتحال ’مثالی نہیں‘ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت بمقابلہ پاکستان میچ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سرحد پر صورتحال مثالی نہیں ہے اور دونوں ممالک اس وقت ایک تناؤ کے دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے ہمیں انسانیت کی حفاظت کرنی چاہیے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر مزید دباؤ پڑے۔خیال رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں