قصور:ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا تحصیل پتوکی کا دورہ‘مختلف اداروں کا وزٹ

قصور (مہر محمد عابد)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا تحصیل پتوکی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس‘اراضی ریکارڈ سینٹر‘ٹی ایچ کیو ہسپتال‘کرونا ویکسی نیشن سینٹرز‘تحصیل کونسل پتوکی‘رورل ہیلتھ سینٹر پھولنگراورکالجز کا دورہ‘صفائی ستھرائی، حاضری اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز تحصیل پتوکی دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آفس کا دورہ کر کے رجسٹری برانچ، ڈومیسائل برائچ سمیت دیگر برانچز میں ریکارڈ، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سینٹر دورہ کے موقع پر شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، میڈیسن سٹور‘کرونا ویکسی نیشن سینٹراور دیگر وارڈز میں ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام طبی سہولیات کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے بھی ہسپتال میں دی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا دورہ کیا۔ کالجز میں صفائی ستھرائی، اساتذہ و عملے کی حاضری اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر کو بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سینٹرپھولنگر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر نئے ایمرجنسی بلاک‘ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ڈی پی ایس پتوکی کا بھی دورہ کر کے تعمیراتی کام کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈی پی ایس کی تعمیر جلد ازجلدکی جائے اور بہترین میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں