قصور:ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری

قصور (مہر محمد عابد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری ہیں‘میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی او ایم سی رضوان احمد، باؤ نیامت علی اور دیگر نے شرکت کی۔ محکمہ سکول ایجو کیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں خطاطی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تحصیل پتوکی دورہ کے موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج برائے خواتین پتوکی کی طالبہ حافظہ حفضہ شفیق احمد کو عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں قرات کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ سرکاری و نجی اداروں میں محفل میلاد مصطفی ﷺ‘سیرت النبی کانفرنسز، قرات، حسن نعت، خطاطی اور تقاریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں