اسلام آباد:پی ڈی ایم آج مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر نکلے گی۔

اسلام آباد:(صاف بات) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج سے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں شفاف انتخابات کامطالبہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں پہیا جام ہڑتال اور لانگ مارچ سے بھی خبردارکردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن ) پہلا احتجاجی مظاہرہ آج راول پنڈی میں کرے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزشہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ن لیگ نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں