قصور:دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنا مہنگا پڑگیا پولیس نے وکیل کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔ وکلاء نے ہڑتال کی کال دیدی ۔

قصور:(صاف بات) دکان کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا. پولیس نے ایڈووکیٹ کو بھی نامزد ایف آئی آر کر دیا. ایڈووکیٹ کو مقدمہ میں نامزد کرنے پر ڈسٹرکٹ بار کونسل قصور کی ہڑتال ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں کے خلاف بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ھوئے. مقدمہ جھوٹا اور من گھڑت ھے خارج کیا جائے. ڈسٹرکٹ بار کونسل قصور واقعات کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں ڈھولن ھٹھاڑ عبدالرحمن سے عرفان وغیرہ کا دکان کے سامنے گاڑی گھڑی کرنے پر جھگڑا ھوگیا تھا کھڈیاں پولیس نے عبدالرحمن کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا

جس میں قصور بار کے ممبر محمد سلمان ایڈووکیٹ کو بھی نامزد ایف آئی آر کر دیا جس پر قصور بار کونسل نے شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کا اعلان کیا وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ھوئے! وکلاء کا کہنا ھے کہ سلمان ایڈووکیٹ کے خلاف من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی مقدمہ فوری خارج کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں