لاہور:مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول دینا مسئلے کا حل نہیں۔راجہ پرویز اشرف

 لاہور:(صاف بات) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ حکومت ہر محاذ پر بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، تمام اشیاء کی قیمتیں کم کی جائیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، مہنگائی کے باوجود پیپلز پارٹی نے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول دینا مسئلے کا حل نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حلقہ این اے 133 میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے کی پھر حمایت کریں گے۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہم ایوانوں کے اندر اور باہر احتجاج کر رہے ہیں، ہم کسی کا انتظار نہیں کرتے، الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر تحفظات ہیں مطمئن کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں