قصور:معاشی حالات سے تنگ شخص کھمبے پر چڑھ گیا،ریسکیو عملہ کی بروقت کارروائی نیچے اتار کر جان بچائی

قصور (ملک اصغر علی) معاشی حالات سے تنگ بے روزگار گلزارکی بجلی کے پول پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش۔ 1122 کے عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جان بچا لی۔تفصیلات کے مطابق کچہری چوک قصور میں معاشی حالات سے تنگ بے روزگار گلزار نامی نوجوانوں جو بابا فرید کالونی چونگی امرسدھو لاہور کا رہائشی ہے۔

جس نے بجلی کے پول پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کی 1122 کے عملہ نے لیسکو کو کال کرکے فوری بجلی بند کرائی اور طویل جدوجہدکے بعد اسے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے اور یوں ایک انسان کی جان بچ گئی۔ موقع پر موجود سینکڑوں لوگوں نے 1122 کے عملہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں