اسلام اباد:کوالٹی علاج غریب اور متوسط طبقے کو میسر ہوگا، فواد چوہدریفواد چوہدری

اسلام آباد:(صاف بات) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب پنجاب کا ہر خاندان بھی صحت کارڈ سےسالانہ 10لاکھ روپے استعمال کرسکے گا۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس گیم چینجر پروگرام سے اب کوالٹی علاج غریب اور متوسط طبقے کو میسر ہوگا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر سے شروع ہوکر مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے، عوام صحت کارڈ اپنی مرضی کے ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال میں بھی اب علاج بلا معاوضہ میسر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں