لاہور:عوام مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرے، شہباز شریف

لاہور:(مہر محمد عابد) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی رہنما شہری اور کاروباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں ۔ ن لیگ کے صدر نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو بھرپور بنانے کے لیے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ظالم حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی، حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی اور مزید بے روزگاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت صدر ایمپریس مارکیٹ میں احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے ٹریفک پلان جاری کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں