لاہور: کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

لاہور:(صاف بات) کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ترجمان پولیس رانا عارف کے مطابق لاہور کے علاقے ضلع کچہری کے پاس کالعدم تنظیم کی ریلی میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکاروں میں ایوب اور خالد شامل ہیں جو ریلی میں موجود گاڑیوں کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق شہید اہلکار تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں