سیالکوٹ:الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، شفاف الیکشن میں مہنگائی کا حل ہے۔خواجہ آصف

 سیالکوٹ:(صاف بات) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے نوکریاں دیں گے، لیکن جن کے پاس نوکریاں تھیں، ان سے بھی چھین لیں، لوگوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم نے آج بھی احتجاج کیا۔

اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، شفاف الیکشن میں مہنگائی کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات سے نکلنے کا واحد حل آئین کی حکمرانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں