قصور: ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کیخلاف آپریشن، آئیڈیل گارڈن ہاوسنگ سکیم سیل ۔

قصور(مہر امجد ندیم) ڈپٹی کمشنر قصور کی ھدایت پر آیڈیشنل کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن قصور محمد ارشد بھٹی نے قصور کے قریب واقع غیر قانونی ھاوسنگ سوسائٹی کو سیل کر دیا۔گزشتہ روز، ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی ھدایت پر ایڈمنسٹریٹر نے 350 کنال پر مشتمل آئیڈیل گارڈن ہاؤسنگ سکیم کو غیر قانونی قرار دیتے ھوئے اسے سیل کر دیا۔ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ ان کے پاس کسی قسم کا نہ تو کوئی این او سی موجود ھے اور نہ ہی سوسائٹی کی انتظامیہ کے پاس کسی قسم کی کوئی اپروول ھے۔

اس موقع پر سی او میونسپل کارپویشن قصور خواجہ کامران صفدر،چیف آفیسر میڈم نیر ندا ظفر صاحبہ، میونسپل آفیسر بلڈنگ پلاننگ انسپکٹر محمد علی بلڈنگ انسپکٹر اور ہمراہ انفورسمنٹ سٹاف ملک محمد افضل مرزا محمد افضل شوکت علی اور ملازمین ودیگر ملازمین ہمراہ تھے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر محمد ارشد بھٹی نے بتایا کہ آئیڈیل گارڈن اور ان جیسی تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ان سے بھاری جرمانے وصول کرکے رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائیگی اور اس کے ساتھ شہر میں تعمیر ھونے والی غیر قانونی بلڈنگوں اور پلازوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں