قصور:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد

قصور (مہر امجد ندیم) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ریپئر اینڈ مینٹینینس انچارج عدیل اسلم آپریشنل انچارج زاہد خان کنٹرول روم انچارج روح الامین اور دیگر تحصیل انچارجز نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران ایمرجینسی گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال ریسکیو سروس کی کارگردگی اور  حالیہ بارشوں میں چھتیں گرنے کے واقعات اور آئندہ مزید بارشوں کے پیش نظر حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا آگاہی پیغام میں کہنا تھا کہ چھتوں کی صفائی اور پرنالے وغیرہ کھلے رکھیں تاکہ چھت پر پانی جمع نا ہو سکے اور مٹی سے بنی چھتوں کا خصوصی طور خیال رکھیں اس حوالے سے ریسکیو سکاؤٹس اور ریسکیو کمیونٹی اینڈ سیفٹی ونگ کو متحرک کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے چھتیں گرنے سے پانچ مختلف واقعات میں سات افراد ےجاں بحق ہو گئے تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں