لاہور:بابر اعظم ICC ٹیم کے کپتان، کوئی بھارتی کرکٹر شامل نہیں

لاہور:(صاف بات) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں محمد رضوان کو وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، میچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوز ہیزل ووڈ، وینیندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں