راولپنڈی:پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی:(صاف بات) چین نے پاک سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات اٹھانے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین کے سفیر نونگ پونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت، باہمی تعاون بڑھانے اور سی پیک پر تفصیلی تبادلۂ کیا گیا۔

چین کے سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے، سیکیورٹی اور امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں