قصور: تھانہ منڈی عثمانوالا کی حدود میں مدرسہ قاری کے تشدد سے13 سالہ طالبعلم جاں بحق

قصور:(مہر امجد ندیم) تھانہ منڈی عثمانوالا کی حدود میں واقع نواحی علاقہ کوٹ سلامت پورہ کے رہائشی شوکت علی کا 13 سالہ نواسہ شرجیل قریبی علاقہ روڈے میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے مدرسہ میں جایا کرتا تھا جہاں کے معلم قاری وقاص اور عرفان الحق نے گزشتہ روز مدرسہ سے چھٹی کرنے پر 13 سالہ طالبعلم شرجیل کو تشدد کا نشانہ بنایا بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر اسکے گھر والوں کو اطلاع دی جنہوں نے مدرسہ میں پہنچ کر شرجیل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچایا۔جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ ملزمان قاری وقاص اور قاری عرفان الحق مدرسہ کو تالا لگا کر فرار ہوگئے ۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جس پر پولیس نے جاں بحق ہونیوالے 13 سالہ بچے شرجیل کے نانا کی درخواست پر ملزمان کیخلاف 13/22مقدمہ درج کرکے ملزم قاری وقاص کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم قاری عرفان الحق کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کیمطابق دوسرے ملزم کو بھی جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں