اسلام آباد: خواجہ آصف کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہتک عزت کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔

اسلام آباد:(صاف بات) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خواجہ آصف کو حق جرح دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس روزانہ کی بنیاد پر سن کر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں