اسلام آباد: ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے.24 گھنٹوں کے دوران مزید23 افراد انتقال کرگئے۔

اسلام آباد :(صاف بات) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7678 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 23 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں