لاہور:عمران خان تم تاریخ کا حصہ، مکافات عمل کا شکار ہوئے، عبرتناک شکست کھا چکے: مریم نواز

لاہور:(صاف بات) مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے لائیو کالز کے دوران دیے جانے والے جوابات کے ردعمل میں کہا ہے کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہوجاؤں گا، گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آپ کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی ہے،عدلیہ پر الزام نہ لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس صرف آپ کا انتقام اور انتقام ہے، جس دن اقتدار سے نکلے، عوام شکرانے کے نوافل پڑھیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی اور نا ہی آپ بیچارے و مظلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں