قصور: ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا دربار حضرت بابا بلھے شاہ،ماڈل بازار سمی شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ

قصور(صاف بات) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کا دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ماڈل بازار‘کے ٹی ڈبلیو ایم اے سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ‘صفائی ستھرائی‘کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کے ہمراہ دربا ر حضرت بابابلھے شاہ ؒ کا اچانک دورہ کیا وہاں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران و ملازمین کی حاضر ی‘احاطہ دربار اور ملحقہ قبرستان کی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ احاطہ دربار میں صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی فرید روڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی، اساتذہ و عملے کی حاضری، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ماڈل بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر آٹے کی دستیابی سمیت دیگر اقدامات کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نجی بس اڈے کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی‘مسافروں کو دی جانیوالی سہولیات اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو چیک کیا۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے گرین بیلٹ فیروز پور روڈ، راؤنڈ ابوٹس کی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور ان کی مزید خوبصورتی کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے قصور ٹینری ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی (کے ٹی ڈبلیو ایم اے) کا بھی دورہ کیا اور وہاں پرپلانٹ کی کارکردگی اور اسکو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں