قصور:ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

قصور(صاف بات) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، پنجاب آرٹس کونسل سے ڈپٹی ڈائریکٹر و انچارج ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لاہور ڈویژن اسد احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز توحید احمد انس، شیرباز اعوان، نوید انجم، اسد رضا موہل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر،ڈپٹی ڈائریکٹر سول ویلفیئر محمد اکبر رضا، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا، ڈی او سپورٹس طارق خانزادہ، ڈی او ایجو کیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈپٹی ڈائریکٹر لٹریچر اینڈ تھیٹر اسد احمد نے بتایا کہ پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ 2022، سیزن 3 جاری ہے اور ضلعی لیول پر مقابلہ جات فروری کے آخری ہفتے میں ہوں گے جن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آخری تاریخ 17 فروری 2022 مقرر کی گئی ہے۔ مصوری، دستکاری، نثر نگاری، گائیکی، لوک رقص اور تھیٹر سمیت 6 کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے جن میں 16سے40سال عمر کے افراد اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

خواہشمند افراد رجسٹریشن فارم ڈپٹی کمشنر آفس، اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر، گورنمنٹ کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، سی ای او ایجو کیشن کے دفاتریا www.pac.gop.pk, فیس بک پیج www.facebook.com/pucarofficialpge سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ضلع کے بعد ڈویژن اور پھر صوبائی سطح پر مقابلہ جات ہوں۔تمام لیول پر پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کامیاب اور خوشگوار انعقاد کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائیگی تا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں موثر ثابت ہو سکے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں متحرک کردار ادا کرنے اور اسکی زیادہ سے زیادہ پروموشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں