اسلام آباد: دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے تین سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے شیخ رشید احمد

راولپنڈی :(صاف بات) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف کچھ نہیں کر رہی، بلاول زرداری 27 فروری کو آئیں اور باقی بھی 23 مارچ کو آئیں، فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو وہ بھی آجائیں، اسلام آباد کا موسم کیسا ہوگا اور ملک میں کورونا کی صورتحال کیا ہوگی ابھی اس میں وقت ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھرنا اور لانگ مارچ میں کچھ نہیں ہونے والا، ساڑھے تین سالوں میں اپوزیشن کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ہے اور اب بھی نہیں ہوگی، ہمیں احساس ہونا چاہئیے کہ ہم نے قومی زمہ داری کا ثبوت دینا ہے، میں نے کہاتھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہوجائےگا، سب کو معلوم ہو چکا ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی حکومت کا ہر بل منظور ہو جاتا ہے، اندر سے 14 سے 15 آدمی عمران خان کے ساتھ ہیں، عدم اعتمادکی بات کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بندے لانے ہوتے ہیں۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگری میں اضافہ ہوا ہے 10 نوجوان شہید ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحا ل کا جائزہ لے رہے ہیں، کالعدم بی این اے اور ٹی ٹی پی دہشت گردی میں جتنا اضافہ کرے گی ان سے اتنا ہی مقابلہ کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدارتی نظام کی بات نہیں کی، اور نہ کی کسی ایمرجنسی کے حوالے سے بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، 23 مرتبہ ہم آئی ایم ایف کے پاس جاچکے ہیں، آئی ایم ایف سے ہمارے جان چھوٹے گی جب ملک کی معیشت بہتر ہوگی، مجھ سے کسی نے بات نہیں کہ کوئی وزارت تبدیل ہوگی، کسی نے مجھ سے وزارت تبدیل ہونے کی بات کی تو اپنی شفارشات پیش کروں گا۔ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، جہاں مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی، امریکا اور چین سے تعلقات مساوی حقوق پر ہوں گے۔ افغانستان میں بڑھتے ہوئے معاشی حالات کے حوالے سے پوری دنیا واقف ہے، پوری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہئیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پتا نہیں لگتا اقتدار میں وقت کیسے جلدی گز رہا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ 3 ماہ اہم ہیں، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات کو بھرپور طریقے سے لڑے گی اور بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کامیابی بھی حاصل کرے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں