لاہور: خیبر پختونخوا میں عیسائی پادری کا دن دہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے، مریم نواز شریف

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں عیسائی پادری کا دن دہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے، پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟، کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے

مریم نواز نے کہا کہ اگر مجھے بے حس اور سنگدل حکومت سے معمولی سی امید بھی ہوتی تو میں انہیں نہ صرف سانحہ پشاور کے متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کا کہتی بلکہ مسیحی برادری سے تعزیت کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ بھی دیتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں