قصور:وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کو کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کے فیز میں بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا

قصور:(صاف بات) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کو کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“کے فیز IIمیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔پنجاب حکومت نے کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“ فیز IIکے دوران ضلع بھر میں پنجاب حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹارگٹ کو بھرپور طریقے سے مکمل کیا گیا اور اس طرح کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“فیز IIمیں ضلع قصور نے پنجاب بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کو بہترین کارکردگی اور ویکسی نیشن کے مطلوبہ ٹارگٹس کو پورا کرنے پرمحنت و کاوش کو سراہا اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ واضح رہے کہ کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ”ریڈ“ فیز Iمیں بھی وزیر اعلی پنجاب نے بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ سے نوازا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں