قصور:تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رکن پورہ سے والدین کا اکلوتا دو سالہ بیٹا اغواء پولیس بچہ برآمد کرنے میں ناکام۔

قصور:(مہر امجد ندیم) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ رکن پورہ سے والدین کے اکلوتے بیٹے 2 سالہ ذبیح اللہ کو بھیک مانگنے کے بہانے آنے والی نامعلوم خاتون اغواء کرکے لے گئی ۔ اغواء کار خاتون کے ساتھ ایک کمسن بچی بھی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بی ڈویژن موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود تاحال بچے کو برآمد نہ کروا سکی بچے کی گمشدگی کے باعث علاقہ بھر میں خوف و حراس پھیل گیا ۔

جس پر ذبیح اللہ کے لواحقین نے ٹائر جلا کر بائی پاس روڈ بلاک کردیا اور شدید نعرے بازی کی لواحقین نے کہا کہ بچہ برآمد کروانے کی بجائے ہمیں روڈ بلاک کے مقدمہ میں پھنسانے کی پولیس دھمکیاں دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں