قصور: تھانہ کنگن پور کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ تین افراد قتل، دو افراد شدید زخمی، ملزم فرار

قصور:(صاف بات) نواحی علاقہ کوٹ بسم اللہ کے قریب کنگن پور سے قصور پیشی پر آنیوالے پچاس سالہ میاں جج، چونتیس سالہ میاں بلال اور پچیس سالہ راھگیرعبدالغفار کو راستے میں گھات لگائے بیٹھے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ اور فرار ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔جنہوں نے زخمیوں کو علاج کیلئے اور مقتولین کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مقامی ہسپتال پہنچایا۔

پولیس ترجمان کیمطابق آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں