قصور:ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کر کے شہریوں کے مسائل سنے۔

قصور:(صاف بات) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ریو نیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیاگیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کااحسن اقدام ہے جس سے شہریوں کو بھرپور ریلیف میسر آرہاہے۔ انہوں نے شہریو ں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ریونیو خدمت سروسزمیں تشریف لائیں۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور اور اے سی کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں