لاہور:حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈ ل کا کوئی داغ نہیں، میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوں۔ وزیر اعلی پنجاب

لاہور:(صاف بات) عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار ملازمتوں پر بھرتیاں کرے گی، پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا ہے، جس کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اپنی اصل منزل سے دور ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا ہے، ساڑھے تین برس کے دوران صرف اور صرف عوام کی خدمت کی ہے، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈ ل کا کوئی داغ نہیں، میں اللہ تعالی اور عوام کو جوابدہ ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں