اسلام آباد: بلوچستان میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

اسلام اباد:(صاف بات) وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا بہادر جوانوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔ قوم ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کی کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار مسلح افراد کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں