لاہور:حکومت کیخلاف عدم اعتماد پر ملکر اتفاق ہوا ہے، قائد حزب اختلاف شہباز شریف

لاہور:(صاف بات) ماڈل ٹاؤن میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پیلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بات چیت جاری ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے جبکہ عدم اعتماد سے متعلق بھی ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اتفاق ہوا کہ اس حکومت سے عوام کو نجات دلانی ہے اور اس کے لیے ہم نے تمام آئینی، قانونی اور سیاسی آپشنز کو بلا تاخیر استعمال کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے معاملات کو مشاورت کے لیے پی ڈٰی ایم میں لیکر جایا جائے گا اور پھر اعلان کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے لیکن آج ہم نے ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، مشکل صورتحال میں اگر کردار ادا نہ کیا تو قوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے لیکن بدقمستی سے موجودہ حکومت نے پراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی، پی ٹی آئی حکومت نے نیشل ایکشن پلان کو سردخانے میں ڈال دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں