قصور:پولیس کا معاشرتی برائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، سودخوروں، منشیات فروشوں، جوا ریوں کے خلاف شکنجہ تیار، تمام ایس ایچ اوز کو فہرستیں تقسیم کردی گئیں۔

قصور(صاف بات) پولیس کا مفاد عامہ کیلئے معاشرتی برائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، سودخوروں، منشیات فروشوں، جوا ریوں کے خلاف شکنجہ تیار، تمام ایس ایچ اوز کو فہرستیں تقسیم کردی گئیں،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے جڑ سے خاتمہ کیلئے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے، سود خوری کے مکروہ دھندا کرنے والوں نے معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے، اسی طرح منشیات اور جوئے کے اڈے جرائم کے کرائم پوکٹس ہیں ان کا خاتمہ بہت ضروری ہے تاکہ صحیح معنوں میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا ضلع بھر سے خفیہ طور پر معاشرتی جرائم میں ملوث لوگوں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی پی اوقصور نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قصور پولیس کا ساتھ دیں اور سود خوری، منشیات فروشی اور جوئے کے اڈوں کے متعلق کسی قسم کی اطلاع مقامی ایس ایچ او کو دیں تاکہ پولیس اور عوام ملکر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کر سکیں۔

میٹنگ کے دوران ڈی پی او قصور نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس کی انتھک محنت کی بدولت ماہ جنوری کے دوران دسمبر کی نسبت سنگین جرائم میں واضح کمی آئی اس سلسلہ میں ضلعی پولیس شاباش کی مستحق ہے لیکن ہمیں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی اس محنت کو جاری رکھنا ہے، انہوں نے کہا کرائم برخلاف املاک اور اشخاص دی گئی ہدایات کے مطابق فوری رجسٹر کیے جائیں گے جبکہ فراڈ اور لین دین کے مقدمات طے شدہ ایس او پیز کے تحت درج کیے جائیں گے، اغوا، ریپ اور چائلڈ ابیوز کے کیسز میں معمولی غفلت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس افسران روزانہ کی بنیاد پر کرائم پوکٹس والے ایریاز میں انفارمشین بیسڈ اور معنی خیز سرچ آپریشن کریں، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوری مقدمہ درج کریں، جہاں لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہو انسدادی کاروائیاں کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکوؤں، مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف اسی سپیڈ کیساتھ روزانہ کی بنیاد پرکاروائیاں جاری رکھیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن کامران اصغر۔ ڈی ایس پی سٹی احسان اللہ نیازی، اے ایس پی صدر رحمت اللہ، ڈی ایس پی چونیاں لال محمدکھوکھر، ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ، ڈی ایس پی سی آئی اے نصراللہ نیازی اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول،انچارج برانچز سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں