اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے کل شہبازشریف کے گھر جاکر سرینڈر ڈاکومنٹ سائن کئے،انکی سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ فواد چوہدری

اسلام آباد:(صاف بات) فواد چوہدری کا وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل ایک ڈرامہ سيريز چلی اور یوم یکجہتی کشمیر پر سارے چور اکٹھے ہوگئے مگر عمران خان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد دفعہ لانگ مارچ کی کال دی ہے مگر جب پیچھے دیکھتے ہیں تو اپنے ذاتی ملازمین کے علاوہ کوئی ان کے ساتھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم ان کو سہولیات فراہم کریں گے تاکہ یہ اسلام آباد پہنچ کر شوق پورا کرسکے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کل شہبازشریف کے گھر جاکر سرینڈر ڈاکومنٹ سائن کئے اس سے واضح ہے کہ انکی سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماوں کی چوری کا طریقہ واردات ایک ہے اسلئے چوری بچانے کےلیے محبت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پاکستان کو اللہ نے عزت دی ہے، چینی صدر نے پاکستان کے معاشی اصلاحات اور کامیابیوں کی نہ صرف تعریف کی بلکہ آگے بڑھ کر کہا کہ ہم ہر حالت میں پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو لوگ تنقید کررہے ہیں کہ عمران خان کا چین میں استقبال نائب وزیرخارجہ نے کی ہے انہیں بائی لیٹرل اور ملٹی لیٹرل کے اسپیلنگ کا بھی نہیں پتہ اور یہاں خارجہ امور کے ماہر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک باہمی دورہ تھا جس میں 20 سے زیادہ ممالک کے سربراہان مدعو تھے اور انہوں نے سب کو ایک جیسا پروٹوکول دیا۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں چین کے لوگوں کا پاکستان کےلیے محبت قابل دید تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان میں ونٹرگیمز پر کوئی توجہ نہیں دی گئی مگر اب ہم اس سسلسلے میں ایک فریم ورک بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں