لاہور: عمران خان ایمان دار اور نیک نیت ہیں،نیت صاف ہو تو رب کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات بھی کم ہوتی ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

گجرات:(صاف بات) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور گجرات میں ن لیگ کے مرکزی رہنما امجد فاروق پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ امجد فاروق کا ذاتی گھر گجرات میں ن لیگ کا گڑھ تھا۔ انہوں نے شمولیت کا اعلان قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، چوہدری وجاہت حسین اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کی موجودگی میں کیا۔چودھری پرویزالٰہی نے امجد فاروق کی رہائش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، ہمارے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل مفت تھا لیکن بد قسمتی سے شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹر کو تباہ کر کے رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ختم ہو اب ان لوگوں کو ہم نے ہی مشکل میں ڈالا ہوا ہے، عمران خان ایمان دار اور نیک نیت ہیں اور وہ ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے جنہیں مل کر حل کر رہے ہیں، پہلے دن سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی انہی کے ساتھ رہیں گے اور ہر مرحلے میں ساتھ چلیں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نیت صاف ہو تو رب کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات بھی کم ہوتی ہیں، عوام کی بھلائی کے کام کر کے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں، گجرات میں 1122 کے مزید اسٹیشن بنائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں