قصور:دیپالپور روڈ پر تریفک حادثہ 7 ماہ کی بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 5 زخمی

قصور:(صاف بات) دیپالپور روڈ بہادر پورہ کے قریب تیرز رفتار 22 ویلر کنٹینر بے قابو ہو کر سامنے سے آنیوالے رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 7 ماہ کی بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جن میں سے دو کی حالت  تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کے بعد کنٹینر کا ڈرائیور فرار یہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں 7 ماہ کی بچی علیزہ، محمد منشاء اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں ۔جبکہ زخمیوں میں فاطمہ،شکیلہ، حاشرہ،فجر، خورشید شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئٰں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچایا جہاں انکا علاج جاری ہے۔پولیس کیمطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں