اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد انتقال کرگئے۔

اسلام آباد:(صاف بات) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3338 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 38 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.45 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں