اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کل بلوچستان جائیں گے۔

اسلام اباد:(صاف بات) وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے جہاں انہیں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان اور گورنر سے ملاقات کریں گے اور سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کو صوبہ میں سیکورٹی صورتحال ، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ دورے کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا کل معمول کا اجلاس بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں