اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے وزیر اعظم عمران خاں

اسلام اباد:(صاف بات) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگیزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ساتھ ہی وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں