اسلام آباد:سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیزبن سعود بن نائف پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:(صاف بات) سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف ایک روزہ دورے پر پیر کی دوپہر پاکستان پہنچے۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نورخان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام بھی اس موقع پر ہوائی اڈے پر موجود تھے۔سعودی وزیرداخلہ کے ہمراہ 6 رکنی اعلیٰ سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

سعودی وزیر داخلہ اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پرایک روزہ دورے پرپاکستان آئے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے داخلہ امور کے وزراء کی وفود کے ہمراہ باضابطہ ملاقات وزارت داخلہ میں ہوگی۔سعودی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سعودی وزیرداخلہ کے دورہ پاکستان میں علاقائی صورت حال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں