کراچی: نجی ٹی وی چینل کے سینئیر صحافی، پروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔

کراچی:(صاف بات) نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب گاڑی پرفائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔ ایس پی گلبرگ طاہر نورانی کا کہنا ہے کہ بائیک سوار دو لڑکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے گاڑی ان کی بائیک سے ٹکرادی۔ اطہر متین کی گاڑی سے ٹکر انے کے بعد بائیک سوار گرگئے،

جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے ایک فائر کیا جو مقتول کے سینے میں لگا۔ واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کرفرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں