قصور:صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر واصف خورشید کے زیر صدارت صنعتی ترقی کیلئے لیدر سٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس

قصور (صاف بات) صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز‘کامرس انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر واصف خورشید کے زیر صدارت صنعتی ترقی کیلئے لیدر سٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،منیجنگ ڈائریکٹر محمد طاہر وٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ، ڈائریکٹر ایسٹیٹ مینجمنٹ میاں خالد الرحمن، ریجنل ڈائریکٹر لاہور ملک محمد نوید ایوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحیم سرفراز، سمال اسٹیٹ انڈسٹریز قصور فاروق احمد بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ناظم ایاز،صدر ٹینریز ایسوسی ایشن دین گڑھ میاں یوسف ثقلین، سیکرٹری فضل الرحمن شیخ،سینئر نائب صدر حاجی مقصود احمد،ممبران کمیٹی میاں شان الٰہی، میاں محمد اشفاق، بدر عالم، محمد طارق عقیل اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹینریز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جس پر صوبائی سیکرٹری نے جلد ازجلد انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اوروزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ملکی صنعتی ترقی کے حوالے سے اقدامات کی روشنی میں ضلع قصور میں لیدر سٹی کے قیام کی منظوری دی گئی اور متعلقہ محکمہ جات کو قصور میں لیدر سٹی کے قیام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں