اسلام آباد:اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد۔:(صاف بات) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے ۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہیے نہ کہ پریشانی کا، اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں