اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ریلیف پیکج دے کر عوام کے دل جیت لیے ،شیخ رشید احمد

اسلام آباد:(صاف بات) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار غریب آدمی کو ریلیف ملا ،پاکستان عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ریلیف پیکج دے کر عوام کے دل جیت لیے ، شہری دفاع کی اہمیت مسلمہ ہے ، ہر قسم کی قدرتی آفات کے موقع پر سول ڈیفنس امدادی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ، موجودہ دور میں شہری دفاع کی افادیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے ،محکمہ سول ڈیفنس کے ذمہ داران شاندار خدمات پر خراج تحسین کے مستحق ہیں ، سول ڈیفنس میں اب جدت لانے اور اسے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو شہری دفاع کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ سول ڈیفنس اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائر ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سول ڈیفنس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،8 اکتوبر کو سول ڈیفنس نے بہترین خدمات انجام دیں ،اوجری کیمپ اور 65 کی جنگ میں سول ڈیفنس کا کردار قابل تعریف ہے، سول ڈیفنس میں اب جدت لانے کی ضرورت ہے ، محکمہ سول ڈیفنس کوکالجز ، اسکولز اور یونیورسٹیز میں طلبا کو ٹریننگ کی فراہمی کے لیے خصوصی سیشنزمنعقد کرنے چاہئیں اور اس طرح کے تربیتی سیشنز چوروں صوبوں میں ہونے چاہیئں

وزیر داخلہ نے کہاکہ آفت بتا کر نہیں آتی قوم کو تیار رہنا پڑتا ہے اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہے پلک جھپکنے میں تیار ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں این جی اوز کی بھی ٹریننگ کرنی چاہئے اور بیرون ملک جا کر ٹریننگ لینی چاہئے،سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے لیے فارن ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی طرز کا آسٹریلین ٹیم کو بھی جعلی میلز کے ذریعے دھمکایا گیا جسے ہمارے اداروں نے ناکام بنایا ،پہلے سائبر اٹیک، ڈرونز ٹیکنالوجی کا نہیں سنا تھا لیکن اب دنیا تبدیل ہو گئی ہے،لانگ مارچ کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہاکہ یہ اپنا لانگ مارچ ہے، بلاول کا مارچ اپنا مارچ ہے،23 مارچ کے حوالے سے لانگ مارچ کو دیکھیں گے،23 مارچ کو دفاعی سرگرمیاں ہونگی،بلاول آ رہا ہے آنے دیں۔گھر کی بات گھر میں ہی رہ جائے گی، عدم اعتماد میں بڑا فاصلہ پڑا ہے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ راولپنڈی میں تین ویمن یونیورسٹیاں قائم کیں جوکہ ایک اعزاز ہے اور یہ پاکستان میں کہیں نظر نہیں آئے گا ، تعلیمی حوالے سے راولپنڈی شہر کو 37ویں نمبر سے پہلے نمبر پر لانے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے ،قوم کی بیٹی پڑھی لکھی ہوگی تو آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت ہوسکے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں