راولپنڈی:جاسوسی کیلئے آنیوالی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

راولپنڈی:(صاف بات) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک بحریہ نے یکم مارچ کو جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آب دوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کا راستہ روک کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کیا تاہم پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکس رہ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں